ہندوستان میں ڈزنی ہاٹ اسٹار کے بہت سے صارفین نے ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار سرور کے ڈاؤن ہونے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دہلی، جے پور، لکھنؤ، کولکتہ، ناگپور، حیدرآباد، ممبئی اور چندی گڑھ سے سرور ڈاون کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔
کمپنی کے مطابق، جو لوگ میچ دیکھنے میں دشواری کا سامنا کر رہے ہیں، انہوں نے سرور کے ڈاؤن ہونے کی کم از کم500 شکایات کی ہیں سروس کے گرنے کے بعد، صارفین نے لاگ ان کی ناکام کوششوں کے اسکرین شاٹس کو ٹویٹ کرنا شروع کر دیا۔ کمپنی کے بیان کے مطابق، ہماری ٹیم ویب اور ایپس میں غیر متوقع تکنیکی چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے۔ ٹیمیں اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں، جسے جلد از جلد درست کیا جانا چاہیے۔
0 تبصرے