تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے این اے 193 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی اے کے امیدوار محسن لغاری کی حمایت کرنے پر عوام اور ووٹرز سے اظہار تشکر کیا ہے۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں تحریک انصاف کی این اے 193 میں مافیا کے خلاف جیت پر ووٹرز کا شکریہ ادا کیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ جیت حکومتی اداروں اور الیکشن کمیشن کی پی ٹی آئی کے خلاف سازشوں کے باوجود ملی، اور پی ٹی آئی کی یہ کامیابی پی ڈی ایم اور اس کے حامیوں کو مزید خوفزدہ کر دے گی۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے مزید کہا کہ اب یہ تشویش کی بات ہے کہ ججوں پر حکومت کرنے والے پی ڈی ایم اتحاد کی جانب سے غیرمعمولی دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔
0 تبصرے